اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی نہار منہ تھے اس لئے ہوش میں تھے،اب ان کے رونے اور معافیاں مانگنے کے دن شروع ہوگئے ہیں،پہلی بار ان کا تکبر اور غرور خاک میں مل گیا ہے۔وہ جمعرات کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی الیکشن کے سامنے پیش ہوکر معافی مانگنے پر ردعمل کا اظہار کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نہار منہ تھے اس لئے ہوش میں تھے۔ ان کے رونے اور معافیاں مانگنے کے دن شروع ہوگئے ہیں۔ پہلی بار ان
کا تکبر اور غرور خاک میں مل گیا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی کو چاہیے کہ وہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بھی پیش ہوں کیونکہ عدالت نے انہیں اشتہاری قرار دے رکھا ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی کو شوکت خانم ہسپتال کے فنڈ میں خردبرد کا بھی حساب دینا ہوگا کیونکہ عمران نیازی کا کوئی ذریعہ آمدنی نہیں ہے تو پھر سوال یہ ہے کہ خردبرد نیازی کیسے پرتعیش زندگی گزارتے ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ دوسروں پر تہمتیں لگانے والے عمران نیازی کی سیاست کا لاک ڈاؤن ہونے والا ہے۔