جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

سابق ڈی جی آئی ایس آئی رضوان اختر کے بھائی کے خلاف کرپشن الزامات کی تحقیقات شروع

datetime 26  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے طیارے فروخت کے بارے میں ائیر کموڈور ریٹائرڈ عمران اختر اور ایئرلائن کے سابق جرمن سی ای او برنڈ بلڈن برانڈ کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کر لیا ہے۔کمیٹی کے اجلاس کے دوران سینیٹر فرحت اللہ نے کہا کہ عمران اختر نے طیارہ بیچنے کی سمری تیار کی لیکن کمیٹی میں آکر کہا کہ طیارہ بیچنے کا معاملہ ان کے علم میں نہیں ہے۔ اس دوران سینیٹر سلیم مانڈی والا نے

کہاکہ ائیر پورٹ سے کس کی اجازت سے جہاز نے فلائی کیا۔ انہوں نے کہاکہ حیرانی کی بات یہ ہے کہ طیارہ فروخت کیا گیا لیکن رقم ابھی تک نہیں ملی کیا پی آئی اے اس وقت سو رہا تھا۔ کسی نے بھی اس پر لب کشائی تک نہیں کی آٹھ ماہ گذر چکے ہیں لیکن ابھی تک کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ چیئرمین پی آئی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ ادارے نے انکوائری کی اور ائیرکموڈور ( ر) عمران کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسے شوکاز نوٹس دیاگیاہے لیکن وہ ریٹائرڈ ہو گئے ہیں ابھی تک انہوں نے شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہاکہ پی آئی اے نے 2014/15 میں طیارہ دس کروڑ میں فروخت کیا تھا۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہاکہ جہاز فروخت کرنے کی سمری عمران اختر دور کی تھی جب کہ وہ اس سے انکاری ہیں ۔ انہوں نے پارلیمانی کمیٹی کو مس گائیڈ کیا اس کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ وہ با اثر ہے جبکہ اس کے ساتھ ائیر فورس کا ملازم تھا اگر وہ کسی فورس کا ملازم بھی ہو تو قانون کے مطابق کرپشن کرنے کے جرم میں اس کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔ اگر وزارت دفاع کہتی ہے کہ وہ جواب نہیں دیتا تو اس کے خلاف تحریک استحقاق لائی جا سکتی ہے، قائمہ کمیٹی نے عمران اختر اور برنڈ ہِلڈن برانڈ کے خلاف تحقیقات کے لیے فرحت اللہ بابر کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی، جسے معاملے کی ذمہ داری عائد کرنے کا بھی اختیار دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…