دوہا(نیوز ڈیسک)قطر نے جمعہ کی نماز کے دوران 90منٹ کیلئے تمام دکانیں ،شاپنگ مال حتیٰ کہ کلینکوں کو بھی بندکرنے کا قانون پاس کردیاہے ۔ویب سائٹ العریبہ کے مطابق قطر کی جانب سے پاس کیے جانے والے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 10ہزار قطری ریال (پاکستانی د و لاکھ 70ہزار)جرمانہ اداکیا جائے گا۔
قطر سے شائع ہونے والے اخبار ’دی پیننسولا‘کے مطابق یہ نیا حکم نامہ قطرکے امیر شیخ تمیم الثانی نے گزشتہ روز خود جاری کیاہے ۔حکم نامنے کے مطابق جمعہ کی پہلی اذان ہوتے ہی دکانیں فوری طور پر بند کروا دی جائیں گی۔اخبا ر کا کہناہے کہ یہ قانون سرکاری گزٹ میں شائع ہو گا جس کے بعد یہ نافذالعمل سمجھا جائے گا۔
قطر کا قابل تحسین اقدام ، مسلمانوں کیلئے بڑی آسانی پیدا کر دی
18
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں