اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار و اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بلکہ پوری مسلم لیگ ن ہی فارورڈ بلاک ہے، نواز شریف کی جانب سے پاکستان میں انتشار پھیلائے جانے کی وجہ سعودی عرب میں بہت
غصہ پایا جاتا ہے اور وہ طویل عرصے تک پاکستان واپس نہیں آئیں گے، پارٹی کے بیشتر لوگ کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف کو پارٹی کی صدارت کے عہدے سے دستبردار ہوجانا چاہیے، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، میر ظفر اللہ جمالی، ریاض پیرزادہ اور چوہدری نثار سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، کافی لوگ آئین اور قانون کے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یا عدم اعتماد کی قرار داد آجائے گی یا شاہد خاقان عباسی اسمبلی توڑ یں گے۔فریال تالپور پوری سندھ حکومت چلارہی ہیں اور انہوں نے مراد علی شاہ کو سائیڈ پر کیا ہوا ہے، ابھی عزیر بلوچ کا اصل کھیل تو سامنے ہی نہیں آیا جب آئے گا تو قوم کو بہت دکھ ہوگا وہ جرائم پیشہ تو تھا ہی لیکن ساتھ ہی غیر ملکی طاقتوں کے لئے بھی کام کررہا تھا۔