جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

’’یہ لڑکا میرا بہت پیارا ہے، اسے اسی پوسٹ پر رہنے دیں‘‘ (ن) لیگ کے وزیر مملکت عابد شیر علی فون پر حکم دیتے وڈیو لیک

datetime 26  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت عابد شیر علی کی فون پر تبادلے کا حکم دیتے ہوئے وڈیو لیک ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی کی ایک وڈیو لیک ہوئی ہے جس میں وہ کسی بندے کو فون کر کے ایک چہیتے شخص کا تبادلہ واپس پرانی جگہ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

اداروں میں سیاسی مداخلت ان کی تباہی میں اہم کردار ادا کرتی ہے لیکن پاکستان میں سیاستدانوں کی طرف سے یہ کام پورے جوش و خروش کے ساتھ کیا جاتا ہے جس کی واضح مثال وزیر مملکت عابد شیر علی کی سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والی ویڈیو ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عابد شیر علی اپنے ساتھیوں کے جھرمٹ میں بیٹھے ہیں اور موبائل فون کان کے ساتھ لگایا ہوا ہے۔ عابد شیر علی مخاطب کو اسد کے نام سے پکارتے ہیں اور اسے بتاتے ہیں کہ گل فرید ولد اشرف خان کا تبادلہ کردیا گیا ہے، ’ گل فرید میرا بڑا پیارا ہے، میرے حلقے کا لڑکا ہے اس کا تبادلہ کردیا گیا ہے‘۔ عابد شیر علی اپنے مخاطب کو حکم دیتے ہیں کہ گل فرید کو اس کی سابقہ ڈیوٹی پر بحال رکھا جائے، جس کے بعد آگے سے اثبات میں جواب ملنے پر کال منقطع کردیتے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حکمناموں پر مشتمل چند ’’پرچیاں‘‘ عابد شیر علی کی منظر عام پر آ چکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…