اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

چوروں کی دو قسمیں ہیں

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

چوروں کی دو قسمیں ہیں، عام چور اور سیاسی چور،عام چور آپ کا مال، آپ کا بٹوہ، آپ کی گھڑی اور آپ کا موبائل فون وغیرہ چھین لیتے ہیں۔ سیاسی چور آپ کا مستقبل، آپ کے خواب، آپ کا عمل، آپ کی تعلیم، آپ کی صحت، آپ کی مسکراہٹیں چھین لیتے ہیں۔ لیکن خیال رہے ان میں ایک عجیب و غریب بنیادی فرق ہوتا ہے۔ پہلا یہ کہ عام چور آپ کا انتخاب کرتا ہے اور دوسرا یہ کہ سیاسی چوروں کا انتخاب آپ خود کرتے ہیں۔

امریکہ کا صدر اوبامہ اپنے دور صدارت میں فائیو سٹار ہوٹل کی لابی میں بیٹھا تھوڑی دیر بعد ہونے والی میٹنگ سے خطاب کی تیاری کر رہا تھا، اس وقت اچانک ایک پاکستانی ویٹر اس کے قریب آیا اور کہنے لگا، ’’سر میں پاکستانی ہوں میرا نام سمیر ہے، میں نے اور میرے ملک نے آپ کی بہت تابعداری کی ہے مجھے آپ سے چھوٹی سی مدد درکار ہے‘‘ جس پر صدر اوبامہ نے نرم لہجے میں کہا ’’بتاؤ، میں تمھارے لیے کیا کرسکتا ہوں‘‘ ویٹر نے کہا، ’’سر بات یہ ہے کہ تھوڑی دیر بعد ایک پاکستانی لڑکی مجھ سے ملنے والی ہے، جب وہ میرے پاس آئے تو ذرا اس پر رعب ڈالنے کے لیے آپ مجھے ’’ہیلو سمیر‘‘ کہہ دیجئے گا‘‘ جس پر صدر اوبامہ نے راضی ہوتے ہوئے کہا ’’اوکے، نو پرابلم‘‘ تھوڑی دیر بعد لڑکی آئی سمیر کے پاس بیٹھی اور اوبامہ نے زور سے ہاتھ ہلا کر سمیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’ہیلو سمیر‘‘، سمیر نے مڑکے اوبامہ کو دیکھا اور کہا ’’دفع ہوجاؤ! دیکھتے نہیں میں مصروف ہوں‘‘…! ایک افریقن اپنی فیملی کے ساتھ جنگل میں رہتا تھا، ایک دن اُسے جنگل سے ایک شیشہ ملا، وہ سمجھا کہ اُس کے باپ کی تصویر ہے، وہ اُسے اپنے ساتھ گھر لے آیا اور روز وہ اُس شیشے سے باتیں کرتا تھا، اُس کی بیوی کو شک ہوا، ایک دن شوہر کی غیر موجودگی میں اُس نے شیشہ نکالااور اپنا عکس دیکھ کر بولی ’’اچھا تو یہ ہے وہ کلموہی جس سے میرا شوہر روزباتیں کرتا ہے‘‘

اُس نے شیشہ اپنی ساس کو دکھایا تو ساس بولی، ’’چڑیل کی عمر دیکھو اور کرتوت دیکھو‘‘۔ ایک بادشاہ نے فرضی دوزخ بنائی تاکہ اپنے دشمنوں کو سزا دے سکے۔ ایک دن بادشاہ دوزخ کے دورے پر گیا تاکہ دیکھ سکے کہ اُس کے دشمن کتنی تکلیف میں ہیں۔ بادشاہ نے دیکھا کے دوزخ میں ایک طرف کچھ لوگ موج مستی اورہلے گُلے میں مصروف ہیں۔ بادشاہ نے دوزخ کے دروغے سے پوچھا،یہ کون لوگ ہیں؟ دروغہ پریشانی سے بولا ’’حضور یہ لاہوریئے ہیں‘‘۔ ان کم بختوں کو ایک تو لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گرمی نہیں لگتی، دوسرا کسی بھی ماحول میں ایڈجسٹ ہو کر موج میلہ شروع کر دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…