لاہور ( این این آئی)25 سال سے کم عمر افراد کے اسلحہ لائسنس بنانے پر پابندی لگانے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست گزار مقامی شہری کشور گردیزی نے پابندی کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے پنجاب آرمز رولز میں ترمیم کر دی ہے جس کے تحت 25سال عمر سے کم افراد پر اسلحہ لائسنس بنانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
درخواست میں یہ نکتہ اٹھایا گیا کہ یہ پابندی آئین اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے،یہ پابندی لگا کر شہری حقوق سلب کیے گئے ہیں۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ 25سال سے کم عمر افراد پراسلحہ لائسنس کی پابندی کے اقدام کو کالعدم قرار دیا جائے۔