بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

جرمن سفیر مارٹن کوبلر پیدل ہی پاکستان کے اہم شہر کے بازاروں میں پہنچ گئے پاکستان کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ دشمنوں کو آگ لگ گئی!!

datetime 25  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے چترال کا دورہ کیا،سفیر نے بغیر کسی پروٹول کے چترال کے بازاراورگلی محلوں میں چہل قدمی کی جبکہ خریداری بھی کی ۔جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے چترال کا دورہ کیا،سفیر نے بغیر کسی پروٹول کے چترال بازاراورگلی محلوں میں چہل قدمی کی اورلوگوں سے گھل مل گئے ،جرمن سفیر نے چترال کے بازار سے فروٹ خریدار جبکہ چترالی ٹوپی اور چغہ بھی خریدا،مارٹن کوبلر نے

وادی کالاش کا دورہ اور کالاش برادری سے ملاقات بھی کی،مارٹن کوبلر نے چترال کی شاہی مسجد کے خطیب خلیق الزمان سے بھی ملاقات کی۔جرمن سفیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف دہشتگرد ملک ہونے کا پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے جبکہ حقیقت میں پاکستان ایک پر امن ملک اور یہاں کے باسی انتہائی مہمان نواز ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جرمن سفیر ٹرین کا سفر کرتے ہوئے گوجرانوالہ پہنچے تھے۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایوان صعنت و تجارت کے عہدیداروں سے خطاب میں جرمن سفیر نے کہا تھا کہ ٹرین سفیر کرنے کا مقصد دنیا کے تمام کاروباری حضرات کو یہ پیغام دینا ہے کہ پاکستان کاروباری سرگرمیوں سمیت ہر لحاظ سے محفوظ ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ جرمنی اور پاکستان کے مابین پرانے اور مضبوط تجارتی تعلقات موجود ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے چیمبر اور سفارتخانے دونوں کلیدی کردار ادا کریں۔انہوں نے بتایا کہ میری پاکستان میں تعیناتی کو ابھی صرف پانچ ہفتے ہوئے ہیں اور اسلام آباد سے باہر یہ میرا پہلا دورہ ہے لہٰذا میں آپ سے سیکھنے کیلئے آیا ہوں۔ پاکستان میں نوجوانوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے جرمن حکومت آپ کی مدد کرنا چاہتی ہے۔پاکستان میں بالعموم سیکیورٹی خدشات کی بنا پر سفارت کار اور غیرملکی مہمان سخت سیکیورٹی میں بلٹ پروف گاڑیوں میں سفر

کرنا پسند کرتے ہیں، لیکن جرمن سفیر کے اس طرح پاکستانی ٹرین میں سفر کرنے کو بہت سراہا جارہا ہے ،عام لوگوں کا کہنا ہے کہ جرمن سفیر کے اس اقدام سے پاکستان میں غیرمحفوظ ہونے کا بین الاقوامی تاثر زائل ہوسکے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…