ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’نوجوان اس کام میں میرا ساتھ دیں‘‘ نواز شریف فیس بک پر خود سرگرم ہو گئے

datetime 25  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف نےسوشل میڈیا پر بھرپور سرگرم ہوگئے ، سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر نیا پاکستان بنانے کے لئے نوجوانوں سے مدد کی خواہش کا اظہارکردیا۔تفصیلات کے مطابق نااہل وزیراعظم سوشل میڈیا پر متحرک ہوگئے ، نام اور پی ایم ایل این سے اپنا تعلق بتا

کرکارکنان کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پیج پر خوش آمدید کہہ دیا۔نواز شریف نے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے شکر گزار کہ اب کارکنان سے براہ راست مخاطب ہوسکیں گے، انھوں نے جہاں نوجوانوں کی خوبیاں گنوائیں وہیں ان سے توقعات بھی وابستہ کرلیں، ساتھ ہی رکاوٹوں کا ذکر بھی کرڈالا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں سے مجھے بہت سی توقعات ہیں کیونکہ پاکستانی نوجوانوں میں ایسی خوبی ہے جیسے استعمال کرتے ہوئے اور فائدہ اٹھا کر پاکستان کو ایک نیا ملک بنا سکتے ہیں، نیا پاکستان بنا سکتے ہیں ۔یہ میرا پرانا خواب ہے اور جب بھی پورا ہونے لگتا تھا تو کوئی نہ کوئی رکاوٹ آجاتی ہے لیکن اگر آپ میرا ساتھ دیں گے تو انشااللہ یہ سب رکاوٹیں دور ہوجائیں گی۔انھوں نے پاکستان کوترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے عزم کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کو ایک ترقی یافتہ خوشحال اور خوبصورت ملک بنانا چاہتے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا آپ کو تکلیف نہ ہو، اس لیے میں خود آپ تک پہنچ رہا ہوں، نئے پاکستان کے لیے اپنے نئے منصوبے اور مشن کا بھی تذکرہ چھیڑا اور ساتھ ہی پاکستان کی تقدیر بدلنے کا بھی عندیہ دے دیا۔واضح رہے کہ نوازشریف پر تینوں ریفرنسز ایون فیلڈریفرنس، عزیزیہ اسٹیل ریفرنس اورفلیگ شپ ریفرنس میں فردِ جرم عائد ہوچکی ہے جبکہ انکے نمائندے کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…