بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سندھ میں دہشت گرد بلوچستان سے آتے ہیں، وزیراعلی سندھ

datetime 25  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں دہشت گرد بلوچستان سے آتے ہیں، پنجاب حکومت کے ساتھ بارڈر پر سیکیورٹی کا خصوصی بندوبست کیا ہے، دہشتگردی میں ملوث مدارس کی فہرست وفاق کو دی افسوس وفاق ان مدارس کو واچ لسٹ پر رکھنے کے لیے

تیار نہیں،کراچی آپریشن کبھی بھی کامیاب نہیں ہوتا اگر شہریوں کی سپورٹ نہ ہوتی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے غیر ملکی سروس اکیڈمی کے 29 رکنی وفد نے ملاقات کی ۔ اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے 96 مدارس کی فہرست وفاق کو دی جو بڑی محنت اور تحقیقات کے بعد بنائی گئی تھی، ان مدارس میں مشکوک سرگرمیاں چل رہی تھیں اور دہشتگردوں کو سہولتیں دینے والے بھیملوث تھے لیکن وفاق ان مدارس کو واچ لسٹ پر رکھنے کے لیے تیار نہیں ہوا جو نہایت افسوسناک عمل تھا۔ انہوں نے کہا پہلے صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہت خراب تھی، لسانی اور فرقہ وارانہ عناصر کو پروان چڑھایا جا رہا تھا جب کہ مسلح دہشت گرد سیاسی اور مذہبی جماعتوں میں گھس گئے تھے۔ شہر میں غیر ممنوعہ علاقہ بن گئے تھے تاہم ہم نے درپیش چیلنجز کا زبردست طریقے سے مقابلہ کیا اور کراچی آپریشن اور نیشنل ایکشن پلان کے

تحت انہیں نشانہ بنایا۔ انہون نے کہا سندھ میں 1980 میں ڈاکو راج تھا اور بغیر پولیس قافلے کے سفر کرنا مشکل تھا، ہم نے ڈاکوں اور دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، کراچی آپریشن کبھی بھی کامیاب نہیں ہوتا اگر شہریوں کی سپورٹ نہ ہوتی، سندھ میں دہشتگرد بلوچستان کی سرحد سے آتے ہیں، ہم نے پنجاب حکومت کے ساتھ بارڈر پر سیکیورٹی کا خصوصی بندوبست کیا ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ انٹیلی جینس بنیادوں پر ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا، یہ دنیا کا بہترین ٹارگیٹڈ آپریشن تھا جس میں کسی معصوم کو نقصان نہیں ہوا، آپریشن جاری رہا اور شہری زندگی بھی رواں دواں رہی جب کہ آپریشن میں 128218 مجرم گرفتار ہوئے اور 1258 مارے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کرمنل جسٹس میں بہتری لیکر آئے ہیں اور سب سے بڑھ کر سیاسی مفاہمت پر توجہ مرکوز کی تاہم اس وقت کراچی میں امن و امان کو پائیدار بنانے کے چیلنج کا سامنا ہے۔وزیراعلی سندھ نے کہا ہم نے گورننس بہتر کی اور پولیس میں اصلاحات

لائے ہیں جب کہ شہر میں تعمیرِ نو ہورہی ہے جس سے سرمایہ کاری بڑھے گی، سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار کے مواقع میں اضافہ اور غربت کا خاتمہ ہوگا جب کہ شہر میں جاری اقدامات سے امن و امان کو دیرپا اور مستقل بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام بہادر

اور مشکلات کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، کراچی میں اب بین الاقوامی تقریبات بھی ہورہی ہیں، سندھ میں بین الاقوامی فوٹبال میچز ہوئے، ہاکی میچز ہوئے اور اب عالمی کرکٹ میچز ہونے جارہے ہیں جب کہ میں کراچی کے انفرا اسٹرکچر کو ٹھیک کرنے پر توجہ دے رہا ہوں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…