منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی محبت رنگ لائی‘ دسمبر میں شادی کا فیصلہ

datetime 25  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز 29 سالہ ویرات کوہلی اور بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ 29 سالہ انوشکا شرما کے درمیان قربتیں نئی بات نہیں۔بولی وڈ اداکارہ اور کرکٹر کے درمیان گزشتہ 5 سال سے تعلقات قائم ہیں، تاہم ان میں کبھی تلخیاں،

کبھی دوریاں تو کبھی محبتیں آتی جاتی رہیں۔گزشتہ ہفتے ہی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما شادی کے ملبوسات تیار کرنے والے بھارتی برانڈ کے ایک اشتہار میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔شادی کے موقع پر بنائے گئے اس اشتہار میں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو بھی دولہا اور دلہن کے لباس میں دکھایا گیا تھا، جو ایک دوسرے سے کئی وعدے کرتے نظر آتے ہیں۔اشتہار کے بعد دونوں کے مداحوں نے انہیں جوڑے کے روپے میں دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں جلد سے جلد شادی کردینی چاہیے۔ابھی اس اشتہار کو ایک ہفتہ ہی ہوا تھا کہ یہ خبریں سامنے آئی ہیں کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما دسمبر میں شادی کرنے جا رہے ہیں۔ ذرائع سے بتایا کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے 2018 سے پہلے شادی کا فیصلہ کرلیا۔خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ اگر ذرائع کی خبریں سچ ثابت ہوئیں تو کرکٹر اور اداکارہ دسمبر 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…