لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کا پارٹی کے ناراض قومی وصوبائی اسمبلی کے اراکین کو منانے کا فیصلہ ’وزیر اعلی شہبازشر یف اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت دیگر ارہنما ناراض اراکین سے رابطے اور ملاقاتیں کر یں گے ۔(ن) لیگ کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق پارٹی نے ناراض روکنے کے تحفظات دور کر نے اور انکو کسی اور پارٹی کی جانب جانے سے روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے جسکے تحت وزیر اعلی پنجاب
میاں شہباز شر یف ‘سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ‘وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور رکن قومی اسمبلی چوہدری نثار علی خان کو یہ ذمہ داری دی گئی جنہوں نے ناراض اراکین سے رابطوں اور ملاقاتیں بھی شروع کر دیں اور انکے تمام تر تحفظات کو دور کیا جائیگااوروزیر اعلی شہبازشر یف کی جانب سے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی سے ایوان وزیر اعلی میں بھی ملاقاتیں کر کے انکے لیے ترقیاتی سکیموں کی منظوری بھی دیں گے ۔