جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

شریف برادران نے ماضی میں کس طرح میرے قتل کا منصوبہ بنایا تھا؟ آصف علی زرداری کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 22  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے الزام لگایا ہے کہ شریف برادران نے ماضی میں دو مرتبہ ان کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا جبکہ وہ اس مرتبہ ان سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔نجی ٹی وی ’’ڈان‘‘ کی رپورٹ کے مطابق پی پی پی کے انفارمیشن سیکریٹری چوہدری منظور نے آصف علی زرداری کے حوالے سے کہا کہ ’شریف برادران نے 1990 میں

حراست کے دوران دو مرتبہ ان کے قتل کا منصوبہ بنایا لیکن اللہ نے انہیں کامیاب ہونے نہیں دیا‘۔گذشتہ روز کراچی سے روانگی سے قبل آصف علی زرداری نے بلاول ہاؤس میں پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس میں شرکت کی اور انہیں سخت محنت کرنے کو کہا جیسا کہ عام انتخابات قریب آرہے ہیں۔اجلاس کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے آصف زرداری نے زور دیا کہ سبکدوش ہونے والے وزیر اعظم نواز شریف نے ان سے حمایت حاصل کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا لیکن ’میں نے اسے مسترد کردیا‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’میں اب تک وہ سب نہیں بھول سکا ہوں جو شریف برادران نے بینظیر بھٹو اور میرے ساتھ کیا تھا، ہم نے یہ سب بھولا کر ان کے ساتھ میثاق جمہوریت کا معاہدہ کیا تھا لیکن نواز شریف نے مجھے دھوکہ دیا اور مجھے غدار قرار دینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا‘۔خیال رہے کہ حال ہی میں ملک میں رئیل اسٹیٹ ٹائکون ملک ریاض نے جاتی امرا میں نواز شریف کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی تھی اور یہ رپورٹس منظر عام پر آئیں تھی کہ انہوں نے زرداری کی مدد حاصل کرنے کے لیے انہیں پیغام بھیجا ہے۔تاہم آصف علی زرداری نے بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں بتایا کہ یہ مشکل ہوگیا ہے کہ شریف خاندان کے ساتھ مزید چلا جائے، ’وہ بہت جلد رنگ بدلتے ہیں، جب وہ مشکل میں ہوتے ہیں تو آپ سے تعاون چاہتے ہیں اور جب اقتدار میں آتے ہیں تو آپ کو نظر انداز کرتے ہیں‘۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…