بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

چینی صدر کادورہ پاکستان ,آٹھ آبدوزوں کی فروخت کاحتمی معاہدہ طے پانے کا امکان

datetime 18  اپریل‬‮  2015 |

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران آٹھ روایتی آبدوزوں کی فروخت کے نتیجہ خیز ہونے کا امکان ہے جس سے پاکستان بیڑے میں دگنا اضافہ ہو جائےگا ¾ خریداری کا مقصد بحر ہند میں بھارتی بحریہ کے غلبے کا توڑ کرنا ہے جبکہ تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ بھارت کےساتھ مسابقت میںسمندر سے جوہری ہتھیاروں کے فائر کرنے کی صلاحیت میں پاکستان کاپہلا قدم ہو سکتا ہے۔ تاہم آبدوزوں کی فروخت سے علاقائی پانیوں میں کشیدگی میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی علاقے میں چینی بالادستی کو روکنے کے لئے بھارتی بحریہ کو مضبوط کر رہے ہیں۔2006کے بعد کسی بھی چینی سربراہ کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے جس میں گیس پائپ لائن، ہائی ویز ،ریل سمیت45ارب ڈالر کے منصوبوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ واشنگٹن کے تھنک ٹینک پالیسی ریسرچ گروپ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ابھی جدو جہد میں ہے اس کے بحریہ کمانڈرزروایتی آبدوزوں کو ایٹمی میزائلوں سے لیس کرنے کی اسرائیل کی مثال کی پیروی کرنا چاہتے ہیں۔ سمندر میں جوہری ہتھیاروں سے نشانہ بنانے کی صلاحیت زمینی طریقے سے زیادہ خطرناک ہے،سمندر میںجوہری ہتھیاروں کی نشان دہی مشکل ہوتی ہے۔ مغربی میڈیا پاکستانی جوہری پروگرام کے خلاف پروپیگنڈا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتا ، بلوم برگ کی رپورٹ میں نیویارک کے ایک تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز کے حوالے سے کہا گیا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام دنیا میں سب سے تیز ہے، پاکستان نے چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے جوہری ہتھیاروں کو تیار کیا جن کی تعداد ایک سو سے ایک سوبیس تک ہے ، چین کےجوہری ہتھیار 250 اور بھارت کے 90 سے 100 کے درمیان ہیں۔ بھارت نے اپنا پہلا ایٹمی پاورڈ بیلسٹک میزائل آبدوز کا سمندری ٹرائل 2009 میں شروع کیا ، بھارت نے دفاعی بجٹ میں گیارہ فی صد اضافہ کرکے 40 ارب ڈالر تک کردیا اور چھ ایٹمی آبدوزوں کی منظوری دی۔ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت نے آٹھ چینی آبدوزوں خریدنے کی تجویز کی منظوری دی جس پر چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران دستخط کیے جا سکتے ہیں،یہ چین کی طرف سے کسی بھی ملک کوآبدوزوں کی پہلی برآمد ہو گی۔ پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں آبدوز کی فروخت پر کوئی مزید تفصیلات معلوم نہیں۔ چینی وزارت دفاع نے فوری طور پر آبدوزوں کی اقسام کی فروخت کا جواب نہیں دیا۔ بیجنگ کے ایک تھنک ٹینک چینی نیول ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ماہر لی جی کا کہنا ہے کہ یہ آبدوزیں چین کے جدید ترین ٹیکنالوجی ایس 20ماڈل کی طرز پر مبنی ہو ں گی جوٹارپیڈوز اور اینٹی شپ میزائل سے لیس ہیں۔ گزشتہ ماہ واشنگٹن ڈی سی میں ایک سیمینار میں لیفٹیننٹ جنرل خالد قدوائی نے کہا تھا کہ پاکستان آئندہ برسوں میںجہازوں اور آبدوزوں پر جوہری ہتھیاروں کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…