جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کلبھوشن یادیو کو پھانسی،بھارت نے ایک اور ’’چال‘‘ چل دی،پاکستان کو اہم ترین پیغام دیدیاگیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے کلبھوشن کے معاملے پر پاکستان سے نظر ثانی کا مطالبہ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فورسز نے بھارتی جاسوس کلبھوش یادیو کو 3 مارچ 2016کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا جس نے بھارتی ایجنٹ ہونے اور جاسوسی کا اعتراف کیا تھا جبکہ فوجی عدالت نے اسے سزائے موت کا حکم دیا ہے جس پر بھارت یہ معاملہ عالمی عدالت لے جاچکا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود کی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات

پربات چیت ہوئی۔بھارتی اخبار کا دعویٰ ہے کہ پاکستانی ہائی کمشنر سے ملاقات کے دوران بھارتی وزیر خارجہ نے کلبھوشن یادیو کے معاملے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا۔بھارتی اخبار کے مطابق بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوال اورسیکریٹری خارجہ جے شنکر سے بھی چند روزمیں ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے عہدہ چھوڑنے کے بعد سہیل محمود نے پچھلے ماہ چارج سنبھال لیا اور پاکستانی ہائی کمشنرکی بھارت میں اعلیٰ سطح پر یہ پہلی ملاقات ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…