جلال آباد (نیوزڈیسک)افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں ایک بینک کے باہر ہونے والے خودکش بم دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے بدخشاں کے دورے کے موقع پر کہا کہ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی بلکہ داعش نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی بزدلانہ اور ہولناک کارروائی قرار دیا۔اسلامک اسٹیٹ کے ترجمان ہونے کا دعویٰ کرنے والے ایک شخص نے غیر ملکی میڈیا کو اپنی کال کر کے حملے کی ذمہ داری قبول کی تاہم اس دعوے کی فوری طور پر تصدیق نہیں کیا جاسکی