بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

70سال ہوگئے پاکستانی آج بھی بھارت میں ’’علاج ‘‘ پر مجبور،بھارت نے فراخدلانہ اعلان کردیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے علاج کے منتظر تمام پاکستانیوں کو طبی ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سشما سوراج نے لکھا کہ دیوالی کے اس پرمسرت موقع پر انڈیا تمام زیر التواء کیسز میں طبی ویزے جارے گا’۔اپنی ٹوئٹ میں سشما نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کو ٹیگ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ علاج کے منتظر پاکستانی مریضوں کو ویزے جاری کیے جائیں۔اس سے قبل ہندوستانی وزیر خارجہ نے ایک پاکستانی شہری کی درخواست

پر بھی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہیں انڈین ہائی کمیشن سے رابطہ کرنے کو کہا تھا، جنہوں نے نئی دہلی میں اپنے والد کے جگر ٹرانسپلانٹ کے موقع پر ویزے کے اجراء کی درخواست کی تھی۔رواں برس 14 اگست کو بھی بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے آزادی کے 70 ویں سال کی خوشی میں منہ کے کینسر میں مبتلا پاکستانی مریضہ فائزہ تنویر کو ویزہ جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔اس سے قبل جولائی میں ہندوستانی سفارت خانے نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے فائزہ تنویر کو ویزہ دینے سے انکار کردیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…