پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

عدالت سے فرار کے بعدمفتی عبدالقوی کہاں جارہے تھے کہ راستے میں گرفتا رکرلیاگیا؟حیرت انگیزانکشاف

datetime 18  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے قندیل بلوچ قتل کیس میں درخواست ضمانت خارج ہونے پر فرار ہونے والے مفتی عبد القوی کو گرفتار کرلیا،مفتی عبدالقوی کی گرفتاری جھنگ جاتے ہوئے ہائی وے پر عمل میں لائی گئی اور انہیں ہائی وے پولیس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ۔گزشتہ روز ملتان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج چوہدری امیر محمد کی عدالت میں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت

نے چند منٹ کے لیے درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا اور اسی دوران وکلا ء نے مفتی عبدالقوی کو عدالت سے فرار کروا دیا ۔عدالت نے قرار دیا کہ ملزم مفتی عبدالقوی کے خلاف دفعہ 302 اور 109 کے تحت کارروائی ہوگی۔عدالتی احکامات کے بعد پولیس کے سادہ لباس اہلکار مفتی عبدالقوی کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر پہنچے تاہم مفتی عبدالقوی کی گرفتاری جھنگ جاتے ہوئے ہائی وے پر عمل میں لائی گئی اور انہیں ہائی وے پولیس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق مفتی عبدالقوی کو اب ملتان منتقل کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…