پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

آئندہ عام انتخابات وقت پر نہیں ہوسکیں گے ،حیرت انگیزاعلان کردیاگیا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری اور شماریات کو بتایا گیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات مردم شماری کے حتمی نتائج پر نہیں ہو سکتے اور انتخابات حتمی نتائج پر کروانے کی صورت میں انتخابات موخر کرنے پڑیں گے۔چیف کمشنر شماریات آصف باجوہ نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ مردم شماری کی حتمی رپورٹ اپریل کی آخر میں جاری کی جا سکتی ہے جبکہ الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کے لیے چار ماہ

درکار ہوں گے، اس لیے انتخابات ابتدائی نتائج پر ہی ممکن ہوسکیں گے۔وزارت شماریات نے مردم شماری کے 2 فیصد بلاکس کے نتائج کی دوبارہ تصدیق کی بھی مخالفت کردی۔وفاقی وزیر کامران مائیکل نے کمیٹی کو بتایا کہ  پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو مردم شماری کے نتائج پر کوئی اعتراض نہیں، صرف سندھ حکومت کو مردم شماری کے نتائج پر اعتراضات ہیں جو جلد حل کر دیئے جائیں گے۔وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کمیٹی کو بتایا کہ حکومت نے قومی ایئرلائن کی نجکاری پر غور شروع کردیا ہے کیونکہ موجودہ صورتحال میں پی آئی اے کا کوئی مستقبل نظر نہیں آرہا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…