اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو پاک برطانیہ تعلقات پر لیکچر کی دعوت، تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں پاک برطانیہ تعلقات کے موضوع پر لیکچر دیں گے۔ انہیں لیکچر کی دعوت برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر رحمان چشتی نے دی۔ رحمان چشتی کا تعلق کنزرویٹوپارٹی سے ہے اور انہوں نے میاں محمد
نواز شریف سے ملاقات کے دوران برطانوی پارلیمنٹ میں پاک برطانیہ تعلقات کے حوالے سے لیکچر دینے کی دعوت دی جو سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے قبول کر لی ہے اور کچھ ہی دنوں میں میاں محمد نواز شریف پاک برطانیہ تعلقات پر لیکچر دیں گے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اپنی اہلیہ کے علاج کے سلسلے میں لندن میں مقیم ہیں جہاں ممبر برطانوی پارلیمنٹ رحمان چشتی نے ان سے ملاقات کی۔