اسلام آباد (آن لائن)نیب ہیڈ کوارٹر کے عقب میں ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلیجنس کے گھر کی چھت سے مشکوک بیگ برآمد ہوا جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے چیکنگ کے بعد کلئیر قرار دے دیا تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز نیب ہیڈ کواٹر کی نئی بلڈنگ کے عقب میں ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلیجنس نیب ایاز بشیر کےگھر کی چھت پر ایک مشکوک بیگ برآمد ہوا جس پر فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا گیا توپولیس بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت اعجازبشیر
کے گھر پر پہنچ گئی اور وہاں پر بریف کیس کو چیک کیا تو اس میں کوئی بھی مشکوک چیز نہیں ملی جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بیگ کو کلئیر قرار دے دیا۔دریں اثنا معتبر ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کو احتساب عدالت میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پیشی سے چند منٹ پہلے کال موصول ہوئی جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر انٹیلی جینس ونگ اعجاز بشیر کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی کہ ان کے گھر کی چھت پر مشکوک بریف کیس پڑا ہوا ہے آن لائن کے مطابق جس کے بعد پولیس کا بم ڈسپوزل اسکواڈ فوری طور پر اسلام آباد کے ریڈ زون میں نیب ہیڈکواٹر کے عقب میں رہائش پذیر نیب افسر کے گھر پہنچ گئی بیگ کی چیکنگ کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ واپس چلی گئی اس حوالے سے ذرائع کا مذید کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات میں نیب افسر کے گھر کی چھت پر پڑے مشکوک بریف کیس سے کوئی چیزیں جلد بازی میں نکال کر اسے جاتے ہوئے گھر کی چھت پر پھینک دیا گیا ہے ایس پی سٹی شیخ زبیر سے رابطہ نہ ہونے کی صورت پر ایس ایچ او تھا نہ سیکریٹریٹ انسپکٹر قیصر نیاز گیلانی کا آن لائن کے رابطے پر واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا میں ہائیکورٹ میں ہوں اور میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں ۔