ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

صرف تین گھنٹے سونے کے باوجودکامیاب سی ای او

datetime 29  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )چھی صحت، کامیابی، اور ذہانت کیلئے نیند کو بے حد اہم سمجھا جاتا ہے۔ ماہرین کے نزدیک یوں تواچھی صحت کیلئے آٹھ گھنٹہ سونا ضروری ہے تاہم اگر6گھنٹے بھی سو لیا جائے تو نیند کی ضرورت کسی حد تک پوری ہوجاتی ہے۔ یہ مشورہ ماہرین کا ہے مگر مصروف شخصیات کے پاس اتنی فرصت کہاں کہ وہ چھ سے آٹھ گھنٹے کی نیند پوری کریں۔اکثریت مہینے، دو مہینے پر ایک بار بمشکل اپنی یہ حسرت پوری کرپاتی ہے۔ ایسی ہی ایک شخصیت الیگزینڈرا ڈیمسکر کی بھی ہے جو کہ ایک کمپنی کی سی ای او ہیں اور عموماً تین گھنٹے ہی سو پاتی ہیں۔ نیند کی کمی کے باوجود بھی الیگزینڈرا کی کارکردگی قابل رشک ہے، اس کیلئے وہ کیا کرتی ہیں،اس بارے میں الیگزینڈرا کہتی ہیں کہ نیند پوری نہ کرنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ میں منشیات کی عادی یا پھر اپنے کاموں کومنظم انداز میں مکمل کرنے میں ناکام ہوں بلکہ اس کی متعدد وجوہات ہیں جس کی وجہ سے میرے لئے اپنی نیند کو پورا کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔
الیگزینڈرا کہتی ہیں کہ وہ ٹی وی بے حد کم دیکھتی ہیں۔ ٹی وی کم دیکھنے سے ان کی نیند کا معیار بھی بہتر ہوا ہے اور ان کیلئے کم وقت میں پہلے سے زیادہ کام کرنا بھی ممکن ہوا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ ٹی وی دیکھنے کے مقابلے میں دماغ سوتے میں زیادہ متحرک ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ جب آپ ٹی وی دیکھنے کی مقدار بڑھا دیں اور آپ ذہنی طور پر سست پڑنے لگتے ہیں۔ میری بیٹی جن دنوں ٹی وی زیادہ دیکھتی ہے، ان دنوں وہ میرے لئے بہت مسئلہ کرتی ہے، رونا دھونا، ضد کرنا، اپنی بات منوانے کیلئے چیخ پکار کرنا اور نجانے کا کچھ۔ ایسے وقت میں وہ کچھ کھانا یا سننا بھی نہیں چاہتی ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے وہ نشئی ہے اور میں اس کا نشہ اس سے چھین رہی ہوں، یہی حال میرے شوہر کا ہوتا ہے وہ رونے کے سوا وہ سب کرتے ہیں جو کہ میری بیٹی کرتی ہے۔ مجھے دوسروں کا نہیں معلوم لیکن ہمارے گھر میں ٹی وی دیکھنا بڑھ جائے تو یہی ہوتا ہے۔اپنی غذا سے کاربوہائیڈریٹس کم کردیں۔ مجھے ہمیشہ یہ مزید نیند میں ڈبو دیتے ہیں۔ اپنی میٹنگز کی تعداد بھی کم کریں اور صرف اسے انتہائی ضروری حد تک محدود کریں، باقی تمام ڈیلنگز ای میل اور فون کے ذریعے کریں، یہ اعصاب پر بوجھ تو ڈالتی ہیں تاہم ان کا مثبت نتیجہ کچھ نہیں ہوتا۔ میرے لئے سونے کے گھنٹوں کی اہمیت نہیں بلکہ ان گھنٹوں کی اہمیت ہوتی ہے جن میں، میں سوتی ہے۔ میرے حساب سے ایسا سب کے ساتھ ہوتا ہے، کیونکہ اکثر لوگ جو کہ رات جاگ کے دن میں نیند پوری کر بھی لیں تو بھی وہ تازہ دم نہین ہوتے ہیں۔جس وقت آپ شدید کمزوری محسوس کریں،اس وقت اپنی نیند بھی پوری کرسکتے ہیں۔ الیگزینڈرا کہتی ہیں کہ وہ اپنے ایسے بہت سے کام بچا رکھتی ہیں جو وہ شدید نیند کے غلبے یا پھر کمزوری کی صورت میں کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر ای میلز کا جواب دینا، دوستوں سے بات چیت، کسی گیم کا لیول جو کئی ہفتوں سے اٹکا ہو یا پھر کوئی پسندیدہ گروپ جہاں پر باتیں کی جاسکیں۔ اس طرح نیند اور غفلت کا یہ دورانیہ مختصر ہوجاتا ہے۔
الیگزینڈرا کا خیال ہے کہ کسی بھی فرد کو کام کے دوران نیند صرف اسی صورت میں آتی ہے جب وہ اپنے کام میں دلچسپی نہ رکھتا ہو۔خود پر فخر کریں کہ آپ اس کرسی پر براجمان ہیں۔ اس وقت پورے شہر میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوان ہاتھوں میں سی ویز تھانے جوتے چٹخاتے پھر رہے ہوں گے تاہم آپ شدید مایوسی کے عالم میں نیند کی کمی کا رونا رہے ہیں۔ اپنے اندر مثبت سوچ پیدا کریں۔ یہ عمل آپ کو خوش کرے گااور آپ کے اندر اپنی نوکری کیلئے بھی قدر پیدا ہوگی اور اس ماحول کیلئے بھی جس میں آپ زندہ ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…