اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

اب مسلمانوں کے تہواروں پر یہ کام ہوگا جرمنی نے مسلمانوں کے دل جیت لئے

datetime 15  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(این این آئی)جرمن وزیر داخلہ تھوماس ڈے میزیئرنے مسلم تہواروں پر علاقائی چھٹیاں متعارف کرانے کی تجویز پیش کردی تاہم جرمنی میں کئی وفاقی حکومتی حلقوں اور چانسلر میرکل کی قدامت پسند سیاسی جماعت کے بہت سے سیاستدانوں کو حیران کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وفاقی جرمن وزیر داخلہ

تھوماس ڈے میزیئر نے وفاقی صوبے لوئر سیکسنی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ سوچ سکتے ہیں کہ جرمنی میں مسلمانوں کے مختلف مذہبی تہواروں کے موقع پر علاقائی سطح پر عوامی تعطیل کا نظام متعارف کرا دیا جائے۔اپنے اس خطاب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کیتھولک مسیحیوں کی طرف سے ہر سال منایا جانے والا مذہبی تہوار ’آل سینٹس ڈے‘ ایک ایسا موقع ہوتا ہے، جب ملک کے اکثریتی طور پر کیتھولک آبادی والے علاقوں اور صوبوں میں عام تعطیل ہوتی ہے۔ساتھ ہی ڈے میزیئر نے کہاکہ اگر ایسا ہے تو ان علاقوں میں جہاں مسلمان بڑی تعداد میں آباد ہیں، ہم اس بارے میں کیوں غور نہیں کر سکتے کہ وہاں بھی کوئی مسلم عوامی تعطیل ہونا چاہیے۔ماس ڈے میزیئر نے مزید کہا کہ جرمنی میں وفاقی سطح پر زیادہ تر عوامی تعطیلات کا تعلق مسیحی عقیدے سے ہے، جو نئے امکانات پر غور کرنے کے باوجود آئندہ بھی اپنے وقت پر منائی جا سکتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…