ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کیپٹن(ر)صفدر کوکرسچن کمیونٹی کے خلاف سخت زبان کا استعمال مہنگا پڑ گیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سیشن عدالت میں کرسچن کمیونٹی کے بارے میں تقاریرکرنے پر سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کے دامادایم این اے کیپٹن (ر)صفدرکے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائرکردی گئی ہے۔ایڈیشنل سیشن جج شہباز حسن کی عدالت میں پاکستان کرسچن نیشنل پارٹی کے جوزف فرانسس نے مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے کیپٹن صفدر کے خلاف اپنے وکیل طاہر بشیر کی وساطت سے اندراج مقدمہ کی درخواست

دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کیپٹن (ر)صفدر نے حال ہی میں قومی اسمبلی میں تقاریر کرتے ہوئے کرسچن اور احمد ی کمیونٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور مسیح برادری کے خلاف سخت زبان استعمال کی ان کی اس حرکت کی وجہ سے ساری مسیح برادری کے جذبات مجروح ہوئے اور مذہبی منافرت پھیلی ہے عدالت سے استدعا ہے کہ کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف تھانہ نشترکالونی میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالت نے درخواست پر ایس ایچ او تھانہ نشترکالونی کو 17اکتوبرکے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…