کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی نے آئندہ انتخابات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے بجائے پیپلزپارٹی کے نام سے لڑنے اور ہم خیال سیاسی جماعتوں سے اتحاد کرنے کافیصلہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے بجائے پیپلزپارٹی کے نام سے لڑا جائے گا اور انتخابی نشان تیر کے لیے الیکشن کمیشن کو باقاعدہ درخواست دی جائے گی۔
آئندہ انتخابات کی تیاریوں کیلیے انتخابی مہم کا آغازپیپلزپارٹی کے یوم تاسیس30نومبر کو گولڈن جوبلی تقریبات سے کردیاجائے گا ۔سندھ کے علاوہ باقی تمام صوبوں میں میں ہم خیال سیاسی جماعتوں سے انتخابی اتحاد کرے گی۔ انتخابی معاملات کی نگرانی کیلیے قومی اور صوبائی سطح پر پانچ کمیٹیاں قائم کی جائیں گی ، انتخابی سرگرمیوں کی نگرانی بلال بھٹوزرداری اور سیاسی معاملات آصف علی زرداری دیکھیں گے، انتخابات سے قبل قانونی مشاورت کے بعد پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکو پیپلز پارٹی میں ضم کیا جائے گا۔ اگر کوئی قانونی رکاوٹ پیش نہ آئی تو آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے پیلٹ فارم سے حصہ لیا جائے گا۔ انتخابی نشان تیر الاٹ کرنے کیلیے درخواست دی جائے گی۔سندھ کے شہری علاقوں میں پیپلز پارٹی کیخلاف کسی بھی بڑے انتخابی اتحاد کی تشکیل میں ایم کیوایم پاکستان کو شامل ہونے سے روکنے کیلیے ان کی قیادت سے بھی رابطے کیے جائیں گے اور اہم سیاسی حکمت عملی کے تحت عام انتخابات سے قبل بلدیاتی نمائندوں کو مزید اختیارات تقویض کرنے کیلیے کوئی قانون سازی کی جاسکتی ہے۔ آئندہ عام انتخابات پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے بجائے پیپلزپارٹی کے نام سے لڑا جائے گا اور انتخابی نشان تیر کے لیے الیکشن کمیشن کو باقاعدہ درخواست دی جائے گی۔