اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بحران زدہ عرب ریاست شام کے صدر بشارالاسد نے شام کی خانہ جنگی میں ترکی کے کردار پر کڑی تنقید کی ہے۔ اسد نے خاص طور سے گزشتہ ماہ شہر ادلب پر باغیوں کے قبضے اور اسٹریٹیجک حوالے سے اس اہم شہر پر سے حکومت کے کنٹرول کے خاتمے کا ذمہ دار ترکی کو ٹھہرایا جو شامی صدر کے بقول باغیوں کی حمایت کر رہا ہے۔ادلب ترکی کی سرحد سے بہت نزدیک واقع ہے۔ گزشتہ چار سال سے جاری شام کی خانہ جنگی میں اب تک شام کے دو صوبائی دارالحکومتوں کو باغی اپنے قبضے میں لے سکے ہیں۔ ادلب ان میں سے ایک ہے۔ اس پر اسلامک گروپوں بشمول القاعدہ کے شامی دھڑے نصرہ فرنٹ کے اتحادیوں نے قبضہ کر لیا ہے۔ ، سویڈن کے ایک روزنامے کو انٹرویو دیتے ہوئےشامی صدر کا مزید کہنا تھا، ” کوئی بھی جنگ ہو وہ فوج کو ضرور کمزور بنا دیتی ہے، چاہے وہ کتنی ہی مضبوط اور جدید کیوں نہ ہو، ادلب کے دمشق حکومت کے کنٹرول سے نکل جانے کی ایک بنیادی وجہ ترکی سے باغیوں کو ملنے والی حمایت و امداد ہے۔ لاجسٹک، عسکری اور ظاہر ہے کہ مالیاتی امداد جو سعودی عرب اور قطر سے انہیں ملی ہے”۔ا±دھر ترکی کے ایک حکومتی ترجمان نے بشار الاسد کے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ یاد رہے کہ ترکی کا شمار شامی صدر بشار الاسد کے سب سے بڑے دشمن ملک میں ہوتا ہے۔شام کا تنازعہ دو لاکھ بیس ہزار انسانوں کی ہلاکت کا سبب بن چ±کا ہے۔ شامی صدر بشارالاسد ملک کے بیشتر شمال اور مشرقی علاقوں پر سے کنٹرول کھو چ±کے ہیں تاہم وہ اپنے اتحادیوں ایران اور لبنانی حذب اللہ کی مدد سے شام کے زیادہ آبادی والے مرکزی مغربی حصوں پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ادلب پر باغیوں کے قبضے کے بعد سے حکومتی فورسز کی طرف سے بھاری فضائی حملے جاری ہیں۔ سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق جمعے کو کم از کم 54 فضائی حملے ہوئے ہیں۔شام کی صورتحال کی نگرانی کرنے والے گروپ کا کہنا ہے کہ جمعے کو دھماکہ خیز مواد اور کم از کم 17 بیرل بم حملے ہیلی کاپٹروں سے برسائے گئے ہیں تاہم اس بارے میں حکومت کی طرف سے کوئی فوری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔سیرین آبزرویٹیر فار ہیومن رائٹس نے مزید کہا ہے کہ حکومتی فورسز نے جمعے کو ادلب میں القاعدہ کے چوٹی کے دو لیڈروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ دونوں خلیجی ممالک سے تعلق رکھنے والے عرب تھے،شامی صدر بشار الاسد نے بھی کہا ہے کہ شام کے تنازعے کو مزید پیچیدہ بنانے میں بیرونی مداخلت نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔
ترکی شام میں نہایت منفی کردار ادا کر رہا ہے: شامی صدر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)
-
190 ملین پاؤنڈ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی سزا معطلی درخواست پر فیصلہ سنادیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
بہت جلد پٹرول قیمتوں میں کمی کا عندیہ
-
سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا نوٹیفکیشن جاری
-
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام : قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
-
راولپنڈی،ہوٹل میں متعدد بار زیادتی کے بعد خاتون حاملہ، پیدا ہونے والی بچی بھی چھین لی گئی
-
جمائمہ کے ’دوسرے شوہر کیمرون ‘کون ہیں؟ دونوں کی ملاقات کیسےہوئی؟ اہم تفصیلات منظرعام پر
-
چودھری پرویز الہٰی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر بول پڑے
-
معروف اداکار کی سیاسی جماعت بازی لے گئی
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
ٹرمپ نے اپنی اور کابینہ ممبرز کی نیم برہنہ تصویر پوسٹ کردی
-
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
مئی میں موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کا نیا الرٹ جاری



















































