اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہچکی کا دورانیہ عموماََ زیادہ طویل نہیں ہوتا یہ کچھ دیر بعد ختم ہو جاتی مگر بعض اوقات اس کے دورانیہ میں اضافہ ہوجاتا ہے جو کہ تکلیف کا باعث بنتا ہے۔ اگر آپ بھی طویل ہچکیوں سے بچنا
چاہتے ہیں تو یہ طریقے آپ کیلئے مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں۔ ہچکی روکنے کیلئے میٹھے کا استعمال کریں اور اگر چینی دستیاب ہے تو تھوڑی سی ہاتھ میں لے کر پھانک لیں ، ہچکی بند ہوجائے گی۔ آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ چینی کھانے سے جہاں ہچکی رک جاتی ہے وہیں میٹھے کے متضاد یعنی کھٹا کھانے سے بھی ہچکی روکی جا سکتی ہے۔ ہچکی سے تنگ افراد سرکے کا ایک چمچ اگر پی لیں تو تکلیف دہ ہچکی سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔ پینٹ بٹر بھی ہچکی روکنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے جیسے ہی یہ آپ کے حلق سے نیچے اترے گا آپ کو ہچکی میں افاقہ محسوس ہونے لگے لگا۔شہد کو نیم گرم پانی میں ملا کر پینے سے بھی ہچکی بند ہوجاتی ہے۔ایک چمچ چاکلیٹ یا اوولٹین کھانے سے بھی ہچکی رک جاتی ہے۔تکلیف کا باعث بننے والی ہچکی روکنے کیلئے کسی کاغذ کے بیگ میں گہرے اور ہلکے سانس لیںایسا کرنے سے آپ کے خون میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار بڑھنے لگے گی اور نظام تنفس آکسیجن لینے کے لئے زور لگائے گا اور اس دوران ہچکی رُک جائے گی۔