پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

ماہرین نے کہکشاں میں زیادہ سے زیادہ فاصلے کی پیمائش کا طریقہ دریافت کرلیا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)ماہرین فلکیات نے کہکشاں میں زیادہ سے زیادہ فاصلے کی پیمائش کا طریقہ دریافت کرلیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے قبل کائنات کے رموز جاننے کیلئے انسان زیادہ سے زیادہ 36 ہزار نوری سال تک کے فاصلے کی پیمائش کر چکا ہے، یہ پیمائش 2013ء میں کی گئی تھی تاہم نئی تحقیق میں 660 ہزار نوری سال تک کی بوکھلا دینے والی پیمائش کی گئی۔سائنس میگزین کی رپورٹ کے مطابق، جرمنی کے میکس

پلانک انسٹی ٹیوٹ فار ریڈیو ایسٹرونومی اور امریکا کے ہارورڈ سمتھ سونین سینٹر فار آسٹرو فزکس کے ماہرین نے وہی تکنیک استعمال کی جو 180 سال قبل یعنی 1838ء میں جرمن سائنسدان فریڈرک بیزل نے کی تھی۔فریڈرک نے اسٹیلر پارالیکس نامی تکنیک استعمال کرتے ہوئے 10.3 نوری سال کے فاصلے کی پیمائش کی تھی اور اس پیمائش کی وجہ سے سگنس نامی ستاروں کے جھرمٹ کا فاصلہ معلوم کیا جا سکا تھا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ فریڈرک نے اس فاصلے کی پیمائش صرف ایک سادہ ٹیلی اسکوپ، تیز نظر، اپنی ذہانت اور ٹرگنومیٹری کے ہنر کو استعمال کرتے ہوئے کی تھی۔اس حوالے سے ماہرین کا کہنا تھا کہ تکنیک سمجھنا بہت آسان ہے۔ اپنی آنکھوں کے سامنے مناسب فاصلے پر انگلی رکھیں اور پہلے اسے ایک آنکھ بند کرکے دیکھیں اور پھر دوسری آنکھ بند کر کے دیکھیں تو آپ کو یہ انگلی دو مختلف مقامات پر نظر آئے گی، اس فاصلے کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کے چہرے اور انگلی کے درمیان فاصلہ کتنا ہے۔ماہرین نے یہ طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے ایک ستارے سے دوسرے ستارے تک کا فاصلہ معلوم کیا اور اس نئی تکنیک کو ویری لانگ بیس لائن ایرے (وی ایل بی اے) کا نام دیا۔ وی بی ایل اے سسٹم میں 10 بڑے اینٹینا استعمال کیے گئے ہیں جو شمالی امریکا، ہوائی اور جذائر کیریبین میں نصب ہے اور فضا سے دیکھنے پر یہ ایک بڑی آنکھ کی طرح نظر آتے ہیں۔اسی بڑی آنکھ کے ذریعے خلا میں جھانکتے ہوئے سائنسدانوں نے زیادہ سے زیادہ فاصلے کی پیمائش میں کامیابی حاصل کی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…