بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

میر پور میں پاکستان کرکٹ کا ”جنازہ“ نکل گیا، بنگالیوں کے ہاتھوں عبرتناک شکست

datetime 17  اپریل‬‮  2015 |

میر پور (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کے شہر میر پور میں پاکستان کرکٹ کا ”جنازہ“ نکل گیا۔ بنگال ٹائیگرز نے شاہینوں کو تمام شعبوں میں آﺅٹ کلاس کرتے ہوئے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں 79 رنز سے شکست دیدی ہے۔  تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ تمیم اقبال اور صومیا سرکار نے میدان میں اتر کر اننگز کا آغاز کیا تاہم پہلی وکٹ 13.2 اوور میں 48 کے مجموعی سکور گر گئی اور صامیا سرکار 20 رنز پر رن آﺅٹ ہو گئے۔دوسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی محموداللہ 5 رنز بنا کر راحت علی کی بال پر پویلین لوٹ گئے تب ٹیم کا مجموعی سکور 67 تھا۔ بنگلہ دیش کوتیسری وکٹ ا±س وقت گنوانا پڑی جب 41.4اوورز میں 132 رنز بنا کر تمیم اقبال وہاب ریاض کابال پر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔بنگالی ٹائیگرز کی چوتھی وکٹ مشفق الرحیم کی گری جو سینچری کرنے کے ساتھ ہی پویلین لوٹ گئے , وہ 106 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر سرفرازاحمد کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ صابر رحمان 49.4اوورز میں مجموعی طور پر 325رنز پر 15 رنز بنا کر وہاب ریاض کا نشانہ بن گئے۔بنگالی ٹیم کا آخری نقصان آخری گیند پر ہی ہوا جب شکیب الحسن 31رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 250 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی اور 17 سال کے طویل عرصے کے بعد بنگلہ دیش سے میچ ہارنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ پاکستان کی جانب سے ون ڈے کیرئیر کا آغاز کرنے والے محمد رضوان نے 67، کپتان اظہر علی 72، سرفراز احمد 24، حارث سہیل 51 اور فواد عالم 14 رنز بنا سکے جبکہ 6 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…