لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بناسپتی گھی کو انسانی صحت کے لئے مضر قرار دے دیا، پنجاب بھر میں پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی سائنٹیفک پینل کی ریسرچ کے بعد پنجاب بھر میں بناسپتی گھی پر پابندی لگانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ پاکستان بناسپتی گھی ایسوسی ایشن کو یکم جولائی 2020 تک کی ڈیڈ
لائن دے دی گئی ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل ڈاکٹر شاہ زیب حسنین کا کہنا ہے کہ گھی میں استعمال ہونے والے اجزا سرطان، امراض قلب سمیت سنگین بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں ڈی جی فوڈ نورالامین کا کہنا ہے کہ بناسپتی گھی پر پابندی کے حوالے سے قانون بنا دیا گیا۔ تاہم اخبار میں اشتہار کے ذریعے گھی پر پابندی کے حوالے سے ڈیڈ لائن دی جائے گی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے بناسپتی گھی کی فروخت اور استعمال پر پابندی خوش آئند ہے تاہم دیکھنا ہوگا کہ اس پر عمل درآمد کو کیسے یقینی بنایا جا تا ہے۔