بخارسٹ(این این آئی)نیٹو چیف اسٹولن برگ نے کہاہے کہ افغانستان کو عالمی دہشتگردی کی پناہ گاہ نہیں بننے دیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیٹوجنرل سیکریٹری اسٹولن برگ نے رومانیہ میں 4روزہ نیٹوپارلیمانی اسمبلی کیاختتام پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں قیام کرنیکی صورت میں ہونے والے
جانی اور مالی نقصان سے آگاہ ہیں ۔افغانستان سے چلے جانا،قیام کی صورت میں ہونیوالے نقصان سے زیادہ نقصان دہ ہوگا،نیٹوجلدافغانستان سے گیاتوافغانستان پرتشددریاست میں دوبارہ تبدیل ہوجائیگا۔اورافغانستان عالمی دہشتگردی کی محفوظ پناہ گاہ بن جائیگا،نیٹوافغانستان کوعالمی دہشتگردی کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بننے دیگا۔