اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

دبئی میں اڑنے والی بائیک متعارف

datetime 11  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی حکومت کی جانب سے زندگی کے مختلف شعبوں میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے دنیا کو حیران کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے تازہ ترین پیش رفت میں دبئی پولیس نے “اُڑنے والی بائیک” متعارف کرائی ہے۔ یہ بائیک فضا میں 5 میٹر کی بلندی پر بنا سوار کے 6 کلومیٹر کا فاصلہ بآسانی طے کر سکتی ہے۔ اس کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے بھی استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

یہ بائیک بجلی کی بیٹری کے ذریعے 20 سے 25 منٹ جب کہ روایتی ایندھن کے ساتھ ایک گھنٹے تک فضا میں اڑ سکتی ہے۔یہ Hoversurf بائیک اپنے سوار کے علاوہ 300 کلوگرام وزن لے جا سکتی ہے جب کہ اس کی رفتار 70 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ بائیک کو ٹریفک کے مقاصد اور رَش کے اوقات میں استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال مئی میں دبئی پولیس نے جدید ترین ٹکنالوجی کے حامل ایک روبوٹ پولیس اہل کار کو اپنی فورس میں شامل کیا تھا جو کہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کی پہلی پیش رفت ہے۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…