جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نئے ٹیلنٹ کی خاطر ون ڈے کیریئر کو قربان کیا، آفریدی

datetime 17  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ (نیوزڈیسک) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ چاہتے تو ورلڈ کپ کے بعد بھی کھیل سکتے تھے تاہم انہوں نے نئے ٹیلنٹ کو ٹیم میں جگہ دینے کیلئے اپنے کیریئر کی قربانی دی۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے نہ کبھی اپنے ساتھ زیادتی ہونے دی اور نہ ہی کبھی ٹیم کے ساتھ زیادتی کی۔ اس موقع پر آفریدی نے ٹیسٹ کی کپتانی چھوڑنے کی وجہ اسے انجوائے نہ کرپانا بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ کھیل کو انجوائے نہیں کررہے تو اس میں سکور کرنا بھی مشکل ہے، اسی لئیے میں نے ٹیسٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
میرے لئے پانچ ورلڈ کپ کھیلنا بہت اعزاز کی بات ہے۔ بڑے بڑے ناموں کے ساتھ کھیل کر یہاں تک پہنچا ہوں۔ ون ڈے کے موجودہ کپتان اظہر علی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ اچھے بیٹسمین اور اچھے انسان ہیں مگر ہماری ٹیم کو جارحانہ کپتان کی ضرورت ہے۔ وقار یونس اور مشتاق احمد کو چاہئے کہ انہیں جارحانہ انداز سے قیادرت کرنا سکھائیں۔ ورلڈ کپ کے پہلے سے آخری میچ تک میڈیا کا کردار بہت منفی تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے احمد شہزاد کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا اور ہر اس کھلاڑی کو ٹیم میں لانے کی کوشش کروں گا جو ٹیم کے لئے اچھا ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…