بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

ٹیکنالوجی کی دنیا میں نیا انقلاب، روبوٹ موبائل فون منظر عام پر آ گیا، ناقابل یقین فیچرز سامنے آ گئے

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جاپانی کمپنی نے روبوٹ موبائل متعارف کرا دیا، ہر موبائل کمپنی چاہتی ہے کہ اس کے موبائل میں نئی سے نئی چیز ہو اور ہمارا موبائل سب سے منفرد ہو، اس مقابلے کی دوڑ میں ایک جاپانی کمپنی نے ایسا سمارٹ فون متعارف کرایا ہے جسے دیکھ

کر آپ اندازہ نہیں کر سکتے کہ یہ سمارٹ موبائل ہے، اس موبائل کا نام روبوہون ہے، یہ سمارٹ فون نہ صرف کالز، ایس ایم ایس اور دیگر سہولیات دیتا ہے بلکہ روبوٹ ہونے کی وجہ سے کچھ ایسا بھی کر سکتا ہے جو آپ کسی فون پر سوچ بھی نہیں سکتے۔ یہ روبوہون موبائل فون چلنے کے ساتھ ساتھ بیٹھ سکتا ہے، کھڑا ہو سکتا ہے، ڈانس کر سکتا ہے، ہاتھ کھڑے کر سکتا ہے اور مزے کی بات یہ کہ الارم کے ساتھ ساتھ آنے والے پیغامات خود ہی سنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ سمارٹ فون 2018 کے وسط تک مارکیٹ میں فروخت کے لیے موجود ہو گا۔ جاپان میں تیار ہونے والا یہ سمارٹ فون اپنی طرز کی منفرد ڈیوائس ہے، اس فون کا وزن 390 گرام اور سائز 5.19 سینٹی میٹر ہے یعنی جیب میں رکھنا ممکن نہیں ہے اس کے علاوہ وائی فائی اور ایل ٹی ای جیسے فیچرز بھی موجود ہیں اس کے پچھلی طرف دو چھوٹی چھوٹی 320X240 انچ کی سکرینیں بھی موجود ہیں۔ یہ منفرد سیٹ 2018 میں مارکیٹ میں موجود ہو گا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…