جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

یہ ورزش کا جاپانی طریقہ کس طرح موٹاپے کو چند ماہ میں ختم کر دیتا ہے، حیران کن نتائج!!

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017 |

ٹوکیو(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپانی اداکار مکی رائیوسوکی نے حال ہی میں پیٹ پر سے تیزی کے ساتھ چربی گھٹانے کا موثر طریقہ دریافت کیا ہے۔ جس کے زریعے انہوں نے صرف چند ہفتوں میں ہی اپنی کمر اور پیٹ سے 13 کلو وزن کم کر کے 12 سینٹی میٹر تک کمر کو پتلا کیا۔یہ ورزش زیادہ سے زیادہ آپ کے دو منٹ لیتی

ہے۔ یعنی آپ کم وقت میں زیادہ وزن گھٹا سکتے ہیں۔رائیو سو کی نے اسے ‘لانگ بریتھ ڈائیٹ’ کا نام دیا ہے، جسمیں آپ کو ایک مخصوص پوزیشن میں کھڑے ہو کر تین سیکنڈ سانس اندر لینے کے بعد سات سیکنڈ تک چھوڑنی ہوتی ہے۔زیادہ تر یورپی ڈاکٹرز وزن کم کرنے کیلئے سانس لینے والی ورزش تجویز کرتے ہیں۔ ان کے مطابق چربی میں آکسیجن، کاربن اور ہائیڈروجن موجودہوتی ہیں۔ جب آکسیجن سانس کے زریعے چربی کے خلیات تک پہنچتی ہے تو اس کے جزیات کو کاربن اور پانی میں توڑ دیتی ہے۔اس کا مطلب جتنی زیادہ آکسیجن ہمارا جسم استعمال کرے گا ، چربی اتنی ہی تیزی سے گھٹے گی۔ورزش کا طریقہ کار:٭ ایک پاؤں آگے اور ایک پیچھے رکھ کر کھڑے ہوجائیں۔٭ کولہوں کو سخت کریں اور اپنا پورا وزن پچھلے پاؤں پر منتقل کریں۔٭ اپنے ہاتھوں کو سر سے اونچا اٹھا کر تین سیکنڈ تک سانس اندر کھینچیں۔٭ اس کے بعد اپنے پورے جسم کے عضلات کو سخت کرتے ہوئے سات سیکنڈ تک زبردستی سانس باہر چھوڑیں۔اس ایکسرسائز کو دن میں ایک بار دو سے دس منٹ تک روزانہ کریں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ورزش جسم کے پٹھوں کو مضبوط کرتی ہے اور میٹابولزم کو بڑھاتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…