منگل‬‮ ، 01 ستمبر‬‮ 2026 

سارا دن موبائل استعمال کرنے والی عورت آنکھ کی بینائی سے محروم

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017 |

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک خاتون بہت زیادہ موبائل فون گیم کھیلنے کے نتیجے میں ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگئی۔یہ واقعہ ڈونگ گوان میں پیش آیا جہاں اکیس سالہ خاتون اچانک اپنی دائیں آنکھ کی بینائی سے محروم ہوگئی جس کی وجہ ایک ہفتہ تک روزانہ لگاتار متعدد گھنٹے موبائل فون پر گیم میں مصروف

رہنا بنا۔چینی میڈیا کی رپورٹس میں اس خاتون کا نام تو سامنے نہیں آیا تاہم اس نے اعتراف کیا کہ وہ روزانہ اپنی جگہ سے ہلے بغیر سات سے آٹھ گھنٹے تک گیم کھیلتی رہتی تھی۔آنرز آف کنگز نامی یہ گیم چین میں بہت زیادہ مقبول ہوچکی ہے جو کہ امریکا اور یورپ کے بعد یہاں پہنچی اور اب بیس کروڑ سے زائد چینی شہری اس کے رجسٹرڈ پلیئر ہیں۔اس گیم کی لت نے خاتون کو ایک آنکھ کی بینائی سے محروم کردیا جس کی وجہ آنکھوں پر بہت زیادہ دباؤ پڑنا بنا۔اس سے پہلے بھی اس گیم کے باعث چین میں مختلف واقعات سامنے آئے جیسے جون میں ایک بچے نے تیس ہزار چینی یوآن اس گیم کے ایڈ آن خریدنے کے لیے چرالیے۔اسی طرح ایک تیرہ سالہ بچہ اس وقت شدید زخمی ہوگیا جب اس نے پانچ منزلہ عمارت سے چھلانگ لگا دی تاکہ اپنے باپ سے بچ سکے جو اسے کھیلنے سے روکنا چاہتا تھا۔اپریل میں گوانگزو میں ایک سترہ سالہ نوجوان لگاتار چالیس گھنٹے تک یہ گیم کھیلتا رہا اور فالج کے حملے کا شکار ہوگیا۔اس وقت اس گیم کے 26 فیصد چینی پلیئرز کی عمر انیس سال سے کم ہے اور چینی میڈیا نے اسے الیکٹرونک ہیروئین قرار دیا ہے جو نوجوانوں کی زندگی میں زہر گھول رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)


میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…