پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بین کی مون کا یمن میں تمام فریقوں سے جنگ بندی کا مطالبہ

datetime 17  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بین کی مون نے یمن میں تمام فریقوں سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔عالمی ادارے کے سربراہ کی جانب سے یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی ممالک کے 26 مارچ کو ایران کے حمایت یافتہ حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف فضائی مہم کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ جنگ روکنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔بین کی مون نے واشنگٹن میں جمعرات کی رات نیشنل پریس کلب میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”مشرق وسطیٰ کا یہ غریب ترین ملک پہلے ہی مسائل زدہ تھا،لوگ بھوک اور غربت کا شکار ہیں اور اب جنگ نے ان مسائل کو دوچند کردیا ہے۔اسی وجہ سے میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کررہا ہوں”۔انھوں نے کہا:”سعودیوں نے مجھے یہ یقین دہانی کرائی ہے اور وہ یہ بات سمجھتے ہیں کہ یمن میں بحران کے حل کے لیے ایک سیاسی عمل ہونا چاہیے۔اس لیے میں تمام یمنیوں سے یہ مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ نیک نیتی سے اس سیاسی عمل میں شریک ہوں”۔سی سپین ریڈیو سے نشر کی گئی اس تقریر میں انھوں نے کہا کہ ”اقوام متحدہ سفارتی عمل کی حمایت کرتی ہے اور یہ جنگ سے نکلنے کا واحد راستہ ہے کیونکہ اس جنگ کے علاقائی استحکام کے لیے خوف ناک مضمرات ہوں گے”۔ ۔سابقہ ایلچی جمال بن عمر بدھ کو اپنی ذمے داریوں سے سبکدوش ہوگئے ہیں اور اب ان کی جگہ موریتانیہ سے تعلق رکھنے والے سفارت کار اسماعیل ولد شیخ احمد کا تقرر کیا جارہا ہے۔وہ اس منصب کے لیے واحد امیدوار ہیں۔وہ ایک تجربے کار اور منجھے ہوئے سفارت کار ہیں اور انھیں یمن میں اقوام متحدہ کے تحت انسانی امداد کی سرگرمیاں انجام دینے کا بھی تجربہ ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…