جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

سیف علی خان کی فلم شیف بھارتی باکس آفس پر اچھا تاثر جمانے میں ناکام

datetime 7  اکتوبر‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے اپنی نئی فلم ’شیف‘ میں ایک باورچی کا کردار ادا کیا، یہ فلم سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تاہم اب تک ہندوستانی باکس آفس پر اچھا تاثر جمانے میں ناکام ہے۔ایک وقت ایسا تھا جب سیف علی خان نے کئی بہترین فلموں کے ساتھ باکس آفس پر راج کیاتاہم کئی سالوں سے ان کی فلمیں یا تو فلاپ ہورہی ہیں یا پھر انہیں ملا جلا ردعمل موصول

ہورہا ہے۔رواں سال کے آغاز میں سیف علی خان کی ایک اور فلم ’رنگون‘ ریلیز ہوئی، تاہم یہ باکس آفس پر بْری طرح ناکام رہی۔اور اب فلم ’شیف‘ بھی اب تک باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھارہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی ریلیز کے پہلے روز سینما گھروں میں صرف 10 فیصد لوگوں کا ہجوم اس فلم کو دیکھنے پہنچا جو کسی بھی فلم کو ہٹ بنانے کے بہت کم ہے۔اس

وقت باکس آفس پر گزشتہ ماہ 29 ستمبر کو ریلیز ہوئی ورون دھون کی فلم ’جڑواں 2‘ کا راج ہے ٗجو بہت جلد 100 کروڑ بھارتی روپے کمانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…