اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ مخالفین اپنے ارادوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بعض اوقات خاموشی بہترین طرز عمل ہوتا ہے اور اس کے پیچھے کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس بیورو نے خط سے متعلق وضاحت کر دی ہے اور اس نازک موقع پر تمام اداروں کو جمہوری طرز عمل
کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریت کا ساتھ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کی خواہش ہے کہ جماعت میں پھوٹ پڑ جائے مگر انہیں ایسی خوشی کبھی نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آنے کے بعد ملک کو دہشت گردی سے چھٹکارا حاصل ہوا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے مسائل بھی ہماری حکومت میں ہی حل ہوں گے اور ہماری حکومت نے ہی فاٹا میں نظام زندگی بحال کیا ہے۔ مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ کہیں خاموشی طوفان کا پیش خیمہ ہوتی ہے اور کہیں مصلحت کا پیش خیمہ ہوتی ہے، بہت ساری باتوں میں ہم بھی خاموش ہوئے ہوں گے، آئی بی نے خط کی تردید کر دی ہے، کسی نے اپنے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کیلئے یہ حرکت کی ہے، تمام اداروں کوجمہوریت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں دراڑ پڑ جائے،