جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

شرمین عبید چنائے آسکر ایوراڈ کے بعد ایک اور سب سے بڑا ایوارڈ لے اُڑیں

datetime 6  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) شرمین عبید چنائے کی آسکرایوارڈیافتہ فلم ’اے گرل ان دا ریور‘ نے ایمی ایوارڈ جیت لیا۔ فلم کو بیسٹ شارٹ ڈاکیومینٹری کا ایوارڈ دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نام ایک اور عالمی اعزاز، ہدایتکارہ شرمین عبید چنائے کی آسکرایوارڈ فلم ایمی ایوارڈ بھی لے اڑی، نیویارک میں اڑتیسواں ایمی ایوارڈ کا میلہ سجا۔دستاویزی فلم ’اے گرل ان دا ریور‘ کو بہترین ڈاکومینٹری فلم قرار دیا گیا۔شرمین عبید چنائی کی دستاویزی فلم کی کہانی غیرت کے نام پر قتل کے موضوع سے متعلق ہے، جس میں صبا نامی اٹھارہ سالہ

لڑکی کو اس کے رشتے دار غیرت کے نام پر قتل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور بعد میں مردہ سمجھ کر دریا میں پھینک دیا تھا مگر وہ معجزانہ طور پر بچ گئی تھی۔اس فلم کو تین مختلف کیٹیگریز کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر شرمین عبید نے یادگارلمحوں کی تصاویر شیئر کیں ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے بھی شرمین کو مبارکباد دی۔خیال رہے کہ شرمین عبید چنائے کا شمار ان نو خواتین ہدایت کاروں میں ہوتا ہے، جنھوں نے نان فکشن میں آسکر ایوارڈ حاصل کیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…