اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شدت پسند تنظیم القاعدہ کے جزیرہ العرب میں سرگرم گروپ نے یمن میں لڑائی کے دوران مشرقی گورنری خضرموت میں المکلا شہر کے ہوائی اڈے پر قبضہ کرلیا ہے۔یمنی سیکیورٹی فورسز کے ایک سینیر عہدیدار نے غیرملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہوائی اڈے پر تعینات فوجی یونٹ بغیر کسی مزاحمت کے وہاں سے فرار ہوگئی ہے۔ جس کے بعد القاعدہ نے ہوائی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔خیال رہے کہ القاعدہ نے المکلا شہر میں 2 اپریل کو حملہ کیا تھا اور چوبیس گھنٹے جاری رہنے والی لڑائی کے دوران شہر کے بیشتر اہم مقامات پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ جیلوں میں بند اپنے 300 خطرناک قیدیوں کو بھی چھڑا لیا تھا۔ادھر یمنی حکام کے مطابق القاعدہ کے جنگجوو¿ں نے جنوبی یمن میں واقع بندرگاہ اور تیل کے ذخیرے پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔