اسلام آباد(آئی این پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکڑ طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے ماڈل سکولوں میں پر نسپل کی کوئی آسامی خالی نہیں ہے،25میں سے18 سکولوں میں پرنسپل اپنے فرائض سرانجم دے رہے ہیں،26ترقی کے کیسوں میں 17لوگوں کو ترقی دی جاچکی ہے، تمام ترقیاں میرٹ پر کی جاتی ہیں، تدریس کا عمل اچھے انداز میں جاری ہے۔ جمعہ کو ان خیالات کا
اظہار انھوں نے اسلام آباد کے ماڈل سکولوں میں کے مجوزہ معیار پر ڈپٹی ہیڈمارسٹروں کی دستیابی کے باوجود سکولوں میں پرنسپلوں کی عدم دستیابی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدر ی نے کہا کہ اس وقت میں اسلام آباد دسکولز آف بوائز میں18پرنسپلز کام کررہے ہیں۔ 7سکولوں میں سینیئر اساتذہ ہیڈماسٹر کے طور پر کام کررہے ہیں۔ 26آسامیوں پر ترقی کی کیسز میں سے 17لوگوں
کو ترقی دی جاچکی ہے اور 9 کیسوں میں مقدمات عدالت میں جارہی ہیں۔تمام ترقیاں میرٹ پر کی جاتی ہیں۔ توجہ دلاؤ میں غلط معلومات فراہم کی گئیں۔ یہ تاثر غلط ہے کہ ڈپٹی ہیڈ ماسٹروں کی دستیابی کے باوجود جو ترقی کے معیار پر پورا اترتے ہیں لیکن س کے باوجود پرنسپلوں کی عدم دستیابی ہے، بچوں کی پڑھائی پر کوئی اثر نہیں ہورہا ہے، یہ ڈپارٹمنٹ کا اندرونی معاملہ ہے۔