جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سالگرہ،کتنے برس کے ہو گئے،جانیئے

datetime 5  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 66برس کے ہو گئے،سالگرہ پر پارٹی رہنماؤں ، دوست احباب اور عزیز و اقارب کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات بھیجے گئے ۔عمران خان 5 اکتوبر 1952ء کو لاہور میں پیدا ہوئے، انکے کے والد صاحب کا نام اکرام اللہ خان تھا ۔ عمران خان نے ابتدائی تعلیم لاہور سے حاصل کی اس کے بعد اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے،

وہاں رائل گرائمر اسکول میں پڑھا اور پھر آکسفورڈ یونیورسٹی سے ایم اے سیاسیات کیا۔عمران خان نے 1969ء میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل کر اپنے کرکٹ کیرئیر کا آغاز کیا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے 1992 ء میں ان کی قیادت میں کھیلتے ہوئے پانچواں کرکٹ عالمی کپ جیتا، انہوں نے مجموعی طور پر 5 عالمی کرکٹ کپ میں حصہ لیا جو 1975، 1979، 1983، 1987 اور 1992 میں منعقد ہوئے۔عمران خان نے 1992 ء میں عالمی کرکٹ سے ریٹائرڈمنٹ لے کر سماجی کاموں میں حصہ لینا شروع کردیا اور کینسر کے مریضوں کیلئے شوکت خانم میموریل ہسپتال قائم کیا۔عمران خان نے دو شادیاں کیں لیکن بدقسمتی دونوں ہی ناکام رہیں، پہلی شادی 1995ء میں جمائما خان سے کی جبکہ دوسری شادی 2015ء میں ریحام خان سے کی ۔عمران خان نے 1996ء میں سیاسی میدان میں قدم رکھا اور تحریک انصاف کے نام سے سیاسی جماعت قائم کی، جو پاکستان کی تیسری بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے، عمران خان تحریک انصاف کے چیئرمین ہیں۔عمران خان کو سالگرہ کے موقع پر پارٹی رہنماؤں ، کارکنوں، دوست احباب اور عزیزواقارب کی جانب سے نیک خواہشات کے اظہار کے پیغامات بھیجے گئے جبکہ کارکنوں کی جانب سے مختلف علاقوں میں تقریبات منعقد کر کے کیک بھی کاٹے گئے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…