اہم ممالک کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف ثبوت فراہم کرنے کیلئے نیب کو گرین سگنل

5  اکتوبر‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ، متحدہ عرب امارات شریف فیملی کے اثاثوں کی دستاویزات نیب کو فراہم کرنے کیلئے تیار، گرین سگنل دیدیا گیا، نیب کی جانب سے سعودی عرب اور قطر کو بھی خطوط ارسال، دستاویزات ملنے پر حتمی ریفرنس دائر کئے جائیں گے، نیب نے سپریم کورٹ کی مقررہ کردہ ڈیڈ لائن کے پیش نظر تحقیقاتی عمل تیزکر دیا۔پاکستان کے موقر اخبار

کی ایک رپورٹ کے مطابق شریف خاندان کے خلاف نیب تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور نیب نے شریف خاندان کے خلاف کرپشن ریفرنسوں میں سپریم کورٹ کی مقررہ کردہ ڈیڈ لائن کے پیش نظر تحقیقاتی عمل تیز کر دیا ہے شریف خاندان کے اثاثوں کی اہم دستاویزات کے حصول کے لئے نیب کی خصوصی ٹیم آئندہ ہفتے لندن اور دبئی روانہ ہو گی۔نیب نے ،مریم نواز ،حسن ،حسین اور کیپٹن صفدرکے نا قابل ضمانت گرفتادی وارنٹ جاری کر دئیے ہیں جبکہ مریم نواز کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاتی امرا کے ساتھ وزارت خارجہ اور پاکستان ہائی کمشنر کو بھی ارسال کر دئیے ہیں ۔نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے بچوں کے حوالے سے ریڈ وارنٹ کی گرفتاری کے پیش نظر ایف آئی اے سے چاروں ملزمان کی امیگریشن رپورٹ بھی طلب کر لی ہےجبکہ شریف خاندان کے خلاف حتمی ریفرنسز اس وقت تیاری کے مراحل میں ہیں ۔ دوسری جانب د بئی اور برطانیہ کی جانب سے نیب کو دستاویزات کی فراہمی کے لئے گرین سگنل موصول ہو گیا ہےاور نیب کی ایک خصوصی ٹیم اس حوالے سے دبئی اور لندن کا دورہ کریگی جبکہ سعودی عرب اور قطر کو بھی خطوط ارسال کئے جائیں گے اور بیرون ممالک سے دستاویزات ملنے پر حتمی ریفرنس دائر کئے جائیں گے۔ حسن، حسین اور کیپٹن صفدر کو گرفتاری سے بچنے کیلئے

ہائیکورٹ سے رجوع کرنا ہو گاجبکہ 9اکتوبر کو احتساب عدالت میں مقررہ تاریخ پر عدم پیشی کی صورت میں نیب ایف آئی اے رپورٹ عدالت میں پیش کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی استدعا کرے گی جبکہ بیرون ملک گرفتاری عمل میں لانے کیلئے ریڈ وارنٹ انٹرپول کو ارسال کئے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…