پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

فریال تالپور کے خلاف بولنا عمران خان کو مہنگاپڑگیا

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017 |

کراچی (این این آئی) کپتان کو حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کے خلاف تقریر کرنا مہنگا پڑگیا۔ پیپلزپارٹی کی رہنما ایم این اے فریال تالپور نے عمران خانکو ایک ارب روپے ہرجانے کانوٹس بھیجوادیا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے انیس ستمبرکوحیدرآباد جلسے میں پیپلزپارٹی کی رہنما ایم این اے فریال تالپورکوشدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ کپتان کی جانب سے الزام تراشی پر ایم این اے فریال تالپور نے عمران

خان کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بنی گالا کی رہائشگاہ کے ایڈریس پربذریعہ کوریئر سروس ارسال کردیا ہے۔ فریال تالپورکا کہنا ہے کہ مجھ پر جو الزم لگائے گئے وہ عمران خان ثابت کریں بصورت دیگر انہیں قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا ہوگا۔ ایم این اے فریال تالپرکا کہنا ہے کہ عمران خان نے میرا نام لیکر الزام لگائے ہیں عمران خان کے الزامات سے میری سیاسی ساکھ متاثر ہوئی ہے  فریال تالپورکا کہنا ہے کہ میں منتخب رکن قومی اسمبلی ہوں مجھ پر الزام لگانے والے عمران خان کوالزامات کا جواب دینا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…