پشاور(این این آئی)پشاور این اے فور پر ضمنی انتخابات کا معرکہ چھبیس اکتوبر کو ہوگا ۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں ۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی مدت بھی ختم ہوگئی ۔ حتمی فہرست چاراکتوبر کو جاری کی جائے گی ۔قومی اسمبلی حلقہ این اے چار کی نشست پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی گلزار خان کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی ۔ حلقہ این اے چار پر ضمنی انتخابات چھبیس اکتوبر کو ہونگے ۔
تحریک انصاف کی جانب سے ارباب عامر کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ پی پی پی نے مرحوم ایم این اے گلزار خان کے بیٹے اسد گلزار کو ٹکٹ جاری کیا ہے ۔ خوشدل خان اے این پی کے امیدوار ہونگے۔ ن لیگ کی جانب ناصر موسی زئی انتخاب لڑیں گے جنہیں جے یو آئی (ف) اور قومی وطن پارٹی کی حمایت بھی حاصل ہیں ۔ پی ٹی آئی کی اتحادی جماعت اسلامی نے بھی واصل فاروق خان کو نامزد کیا ہے ۔ ضمنی انتخاب کے لیے پچیس امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائی گئی ہے جن میں سے انیس آزاد امیدوار بھی شامل ہیں ۔