لاہور ( این این آئی) لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہزاروں بچے اغواء ہونے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا ئے کار جمع کروا دی گئی ۔ تحریک انصاف کی رکن اسمبلی نبیلہ حاکم کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التوائے کار میں کہا گیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 7 سال میں 10 ہزار سے زائد بچے اغواء ہوئے ،والدین آج بھی اپنے جگر گوشوں کی واپسی کے منتظر ہیں۔سال 2010ء میں سب سے زیادہ 1510 بچے
اغواء ہوئے ،بچوں کو اغواء کرنے کے بعد جنسی تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔اغوا ء شدہ بچوں سے بھیک منگوانے اور جرائم میں استعمال کیا جاتا ہے،زیادہ تر بچے درباروں،مارکیٹوں،پارکوں وغیرہ سے اغوا کیا جاتا ہے پولیس ایسے واقعات کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہے ۔پولیس بچوں کو بازیاب کروانے میں بھی ناکام ہے ،والدین کی نظریں ہر وقت گھر کے دروازے پر لگی رہتی ہیں۔