اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) دو پاکستانی یونیورسٹیوں کی جانب سے مطالعاتی دورے پر امریکہ جانے والی طالبات بارے اہم انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق جولائی میں بیوٹمز اور جامع یونیورسٹی کوئٹہ سے دو گروپوں کی صورت میں 30 اساتذہ اور طلباءو طالبات امریکہ کے 40 دن کے وزٹ پر گئے۔ اس موقع پر اساتذہ اور طلباءو طالبات اپنا مطالعاتی دورہ مکمل کر کے پاکستان پہنچ گئے جبکہ دو طالبات غائب ہو گئیں بعدازاں تفتیش
کرنے پر پتہ چلا کہ مذکورہ طالبات نے کینیڈا کے مہاجرین کیمپ میں پناہ لے لی ہے۔ اس ساری صورتحال پر یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبات کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کے والدین کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ دونوں طالبات فاطمہ بی بی اور ذکیہ شہزادی سے متعلق ان کی یونیورسٹی انتظامیہ بھی لاعلم رہی جن کے بارے میں بعدازاں انکشاف ہوا کہ دونوں طالبات کینیڈا کے مہاجرین کیمپ میں موجود ہیں۔