پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

نئی انتخابی اصلاحات میں کون سے قانون اسلامی احکام کے منافی ہیں؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سپریم کورٹ میں پاکستان قومی موومنٹ نے انتخابی اصلاحات بل 2017کو چیلنج کردیا ہے ۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پاکستان قومی موومنٹ کے اقبال کاظمی نے درخواست دائر کی ۔درخواست میں استدعا کی گئے کہ انتخابی اصلاحات بل 2017 کو دستورسے ماورا قرار دیا جائے۔درخواست گزار کاکہنا ہے کہ 3اکتوبر کو صدر پاکستان نے ایک نا اہل شخص کو اہل قرار دینے کیلئے بل پر دستخط کرکے میں نافذ

العمل کردیا ہے، درخواست گزار کے مطابق انتخابی اصلاحات بل 2017دستور 1973کے آئین سے متضاد ہے۔دستورات مطابق حاکمیت اعلی کی صرف واحد ذات بلا شرکت غیراللہ تعالی کی ہے۔دستور کے کے تحت عوام کے نمائندگان اسلامی حدود میں اختیارات استعمال کرنے کے پابند ہیں اختیار مقدس امانت ہے۔درخواست گزار کاکہنا ہے کہ کوئی بھی قانون اسلامی احکام کے منافی غیر آئینی ہے۔انتخابی اصلاحات بل 2017کی شق نمبر203غیر اسلامی ہے۔جو شخص صادق اور امین نہ ہو وہ کسی بھی طور معزز قرار نہیں دیا جاسکتا،درخواست گزار کاموقف ہر کہ انتخابی اصلاحات بل 2017کی شق نمبر203کو اسلامی نقطہ نظر سے عین قرآن وسنت کے مطابق قرار دلانے کے لئے دستور کی دفعہ 229کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل سے مشورہ نہیں لیا گیا،درخواست کے مطابق اس بل کی کمیٹی (پارلیمانی کمیٹی برائے الیکشن اصلاحات)کے چیرمین محمد اسحاق ڈار بھی ملزم ہیں۔۔عدالت سے استدعاکی گئی کہ انتخابی اصلاحات بل 2017 اور خاص کر اس کی شق نمبر203کو دستور کی تہمید(Preamble) اوردفعات 4,8,25,63,227,229والیکشن ایکٹ 1975کی سیکشن58سے متضاد قرار دیاور عدالتی فیصلہ آنے تک عبوری حکم امتناعی جاری اور انتخابی اصلاحات بل 2017کو معطل کیاجائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…