ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

’’انگریزوں کے کتے کس نے نہلائے؟‘‘ شیخ رشیدنے بڑی غلطی کا اعتراف کر لیا!!

datetime 3  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ(ن) لیگ نے سپریم کورٹ کے ترازو پر راکٹ لانچر مارا اور ٹکراو کا انتخاب کیا ہے ۔ایک شخص کو بچایا جارہا ہے جب کہ اس کی نااہلی اہلی میں تبدیل نہیں ہوسکتی،نوازشریف یہ تاثر دے رہے ہیں مرنے کے بعد بھی میں ہی پارٹی کا صدر ہوں گا، لوگ ہمیں طعنہ دے رہے ہیں کہ ہمیں انگریزی نہیں آتی، ہم نے انگریز کے کتے نہیں نہلائے۔ اپنی

غلطی کا اعتراف کرتا ہوں کہ مجھے سینیٹ میں قانون سازی کا نہیں پتا چلا اگر پتا بھی ہوتا تو ان کی اکثریت ہے۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ (ن)لیگ والے یہ تاثر دے رہے ہیں کہ کرلو جو کچھ کرنا ہے۔ انہوں نے سارے پاکستان کی سیاست اور آئین کو لپیٹ دیا ہے، انہوں نے ٹکرا وکا انتخاب کیا ہے اور نوازشریف یہ تاثر دے رہے ہیں مرنے کے بعد بھی میں ہی پارٹی کا صدر ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ نیب کا چیرمین اگلے 7 دن کے اندر بنانا ہے۔ آصف زرداری کی ابھی دلچسپی صرف نیب کے چیرمین میں ہے کہ نیب کا چیرمین ان کا ہو اور سندھ میں عبوری حکومت بھی ان کی ہو، وہ ابھی صرف خورشید شاہ کے ذریعے نیب کا چیرمین بنوائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں الیکشن (ن) لیگ اور عمران خان کے درمیان ہے، یہ چاہتے ہیں پنجاب میں عبوری حکومت ان کی ہو اور سب مشینری بھی ان کی ہو، عمران خان ایسے الیکشن کو نہیں مانیں گے، وہ سڑکوں پر آئیں گے اور میں ان کے ساتھ ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ لوگ ہمیں طعنہ دے رہے ہیں کہ ہمیں انگریزی نہیں آتی، ہم نے انگریز کے کتے نہیں نہلائے۔انہوں نے مزید کہا کہ (ن)لیگ والے للکار رہے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ سسٹم میں ان کی تمام تر نااہلیت کے باوجود انہیں اہل تصور کیا جائے لیکن ہم سپریم کورٹ جارہے ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ اپنی غلطی کا اعتراف کرتا ہوں

کہ مجھے سینیٹ میں قانون سازی کا نہیں پتا چلا، اگر پتا بھی ہوتا تو ان کی اکثریت ہے، اگر یہ قانون سینیٹ میں مسترد ہوجاتا تو یہلوگ جوائنٹ سیشن میں پاس کرالیتے۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…